امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر الزام لگایا ہے کہ وہ امریکا کے مڈٹرم الیکشنز سے پہلے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ آبنائے ہُرمُز سے اس وقت جتنا تیل گزر رہا ہے، اتنا فروری میں تنازع شروع ہونے سے پہلے بھی نہیں گزرتا تھا۔ اسی لیے ایران حملوں اور بارودی سرنگوں کے جھوٹے واقعات گھڑ رہا ہے۔
واضح رہے کہ ایران کے پاسداران انقلاب نے آج ایک بیان میں کہا تھا کہ آبنائے ہُرمُز اور خلیج فارس میں آج ایران نے سات بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران درحقیقت ایک بہت بری حکومت ہے، وہ صرف یہ امید کرسکتے ہیں کہ امریکی عوام اور پوری دنیا سمجھ جائے کہ ایرانی حکومت کتنی بری ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے بیان کے آخر میں ایک بار پھر یہ بات دہرائی کہ "ایران کے پاس کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں ہو سکتے۔"