• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کملا ہیرس کی بیٹی ایلا ایم ہاف پیرس فیشن ویک میں جلوہ گر

امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی سوتیلی بیٹی ایلا ایم ہاف نے مشہور فیشن ہاؤس بیلینسیاگا کے لیے جلوہ گر ہوکر اپنا پیرس فیشن ویک ڈیبیو دے دیا ہے۔

ایلا نے بیلینسیاگا کی سال 22 - 2021 خزاں اور سردی کے موسم کے لیے آنے والی نئی کلیکشن کے لیے فیشن شو میں ریمپ واک کرکے تمام ناظرین کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

ایلا ایم ہاف امریکی ماڈل، آرٹسٹ اور فیشن ڈیزائنر ہیں۔ امریکا کے دوسرے جنٹلمین (یعنی امریکی نائب صدر کے شوہر) ڈگلس ایم ہاف کی بیٹی اور کملا ہیرس کی سوتیلی بیٹی ہونے کی حیثیت سے ایلا امریکا کے دوسرے بڑے حکمران خاندان کی رکن ہیں۔

رپورٹس کے مطابق دلکش ماڈل نے امریکا کے ایناگریشن ڈے (جب امریکا کا نو منتخب صدر اپنے عہدے کا حلف اٹھانے) کے موقع پر اپنے فیشن اور انداز سے دیکھنے والوں کے دل جیت لیے تھے اور وہیں انہوں نے ماڈلنگ ایجنسی آئی ایم جی ماڈلزکے ساتھ ایک معاہدہ بھی کرلیا تھا۔

ماڈلنگ ایجنسی آئی ایم جی ماڈلز کے ساتھ معاہدے کے کچھ ہی عرصے کے بعد فروری میں نیو یارک فیشن ویک میں پروینزا شاؤلر کے لیے ماڈلنگ کرکے اپنے ماڈلنگ کیریئر کا آغازکیا تھا جس کے بعد پھر وہ یوروپین فیشن میگزین کے سر ورق کی زینت بھی بنی تھیں ۔

تازہ ترین