• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی ننھے کشمیری مداح سے ملاقات

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ننھے کشمیری مداح کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی سیاستدان مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر آزاد کشمیر کی ہے جہاں مریم نواز ان دنوں اپنے سیاسی جلسوں کے لیے موجود ہیں۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز سیاہ رنگ کے خوبصورت لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کے سامنے چھوٹا بچہ موجود ہے۔

مریم نواز اپنے ننھے مداح کو محبت بھری نظروں سے دیکھتے ہوئے اُس کے بال سنوار رہی ہیں۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک ننھا کشمیری۔‘

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدرمریم نواز نے آزاد کشمیر میں گزشتہ روز اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا تھا، وہ آج سے انتخابی مہم کے لئے وادی نیلم کا دو روزہ دورہ کر رہی ہیں۔

مریم نواز آج پٹہکہ اور جورا کے مقام پر انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گی۔

خاص رپورٹ سے مزید