پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوامی نمائندے صرف مسلم لیگ ن کے پاس ہیں، وہ دن بھی آئے گا جب نواز شریف کی قیادت میں کشمیر کا مقدمہ بھی جیتیں گے۔
آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے مریم نواز نے نعرہ لگوایا، بچہ بچہ کٹ مرے گا، کشمیر صوبہ نہیں بنے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ وہ دن بھی آئے گا جب نواز شریف کی قیادت میں کشمیر کا مقدمہ بھی جیتیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو پیسے، حکومت کا لالچ دیا گیا، لیکن آزاد کشمیر کے عوام نےجھکنے اور بکنے سے انکار کیا، نواز شریف نےبجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کی، پیپلزپارٹی کےدورحکومت میں 18سے22گھنٹےکی بجلی لوڈشیڈنگ تھی۔
مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، نواز شریف نے جو لوڈشیڈنگ ختم کی وہ آج پھر ہو رہی ہے۔