افغانستان اور ترکمانستان کی اہم سرحدی کراسنگ پر طالبان کا قبضہ ہوگیا ہے۔
افغان دارالحکومت کابل سے خبر ایجنسی کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے اس حوالے سے کہا کہ ہم نے ترغندی کی سرحدی کراسنگ پر قبضہ کر لیا ہے۔
دوسری جانب افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ترغندی کراسنگ پر تعینات سیکورٹی فورسز کو وقتی طور پر منتقل کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراسنگ پر کنٹرول بحال کرنے کی کوشش شروع کردی گئی ہے۔