• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کورونا سے زیادہ خطرناک، کشمیر بھارت کی جھولی میں ڈال دیا، مریم نواز

آٹھ مقام،مظفرآباد (نما ئندگان جنگ، ایجنسیاں) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان اور آزاد کشمیر کیلئے کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہے ، عمران خان نے کشمیر بھارت کی جھولی میں پھنک دیا، تباہی کا سورج آزاد کشمیر میں طلوع نہیں ہونے دینگے،کشمیر صوبہ نہیں بنے گا، تحریک انصاف کو آزاد کشمیر میں ووٹ چوری کرنے کی اجازت نہیں دینگے،بجلی گیس اشیائے خورد نوش کی قیمتوں نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ، عوام کو ریلیف دینے کیلئے عمران خان کے پاس پیسے نہیں آزاد کشمیر میں ووٹ خریدنے کیلئے ہیں،پاکستان مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے ۔ پٹہکہ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کشمیر کو بھارت کی جھولی میں ڈال کر آزاد کشمیر کے عوام کو کیا منہ دکھانے آرہا ہے۔کرکٹ گراؤنڈ میں بیٹ گھمانے والے نے حکومت پر قبضہ کر کے بلاگمھا گمھا کر بائیس کروڑ عوام کو ادھ موا کر دیا ہے۔ بجٹ کے بعد ہوش ربا مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں اور عمران خان مزید قرضوں کیلئے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا عندیہ دے رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جو اثاثے نواز شریف نے بنائے تھے انھیں گروی رکھ کر قرضے لئے جا رہے ہیں ۔

تازہ ترین