کراچی(رپورٹ:رفیق بشیر)اس مرتبہ عید پر طویل 9تعطیلات کے ملنے کا امکان ہےجس سے سرکاری ملازمین بھرپور مزے کریں گے،سرکاری ملازمت والوں کو ایک ہفتے سے زائد کی تعطیلات کرنے کا موقع ملے گا، تفصیلات کے مطابق اس مرتبہ عید الاضحی پر سرکاری ملازمین 9روز کی تعطیلات سے لطف اندوز ہوں گے۔
اطلاعات اور کیلنڈر کے مطابق سرکاری ملازمین 17جولائی بروز ہفتہ سے تعطیل پر چلے جائیں گے،تعطیلات سے زیادہ مزے وہ کریں گے ،جن کے گھر کراچی سے ہاہر ہیں وہ اپنی فیملی کے ساتھ مکمل ایک ہفتہ گزاریں گے، سندھ کے دیگر شہروں میں رہنے والے اپنے آبائی علاقوں کی جانب ہفتہ 17 جولائی سے روانہ ہو جائیں گے۔
یوں 17 جولائی ہفتہ کو ہفتہ وار تعطیل سے تعطیلات کا آغاز ہو جائے گا، 18 جولائی کو اتوار کی چھٹی جبکہ 20 جولائی کو حج کی چھٹی ہونے کا امکان ہے۔
اس کے بعد 21، 22 اور 23 جولائی کو عید کی چھٹیاں جبکہ 24 اور 25 جولائی کو ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ہونگی اس طرح شہریوں کو 17 جولائی سے 25 جولائی تک عید کی 9 تعطیلات مل جائیں گی۔