لاہور (این این آئی) نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظوری کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ضمانت منسوخی کیلئے اپیل تیار کرلی۔تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظوری کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پراسیکیوشن ٹیم نے رانا ثناءاللہ کی ضمانت منسوخی کیلئے اپیل تیارکرلی، نیب نیاپنی اپیل میں راناثناءاللہ کوفریق بنایاہے۔نیب اپیل میں کہا گیا کہ لاہورہائیکورٹ نے حقائق کے برعکس ضمانت کنفرم کی، راناثناءاللہ کے اثاثے انکی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے ، سپریم کورٹ ضمانت منظورکرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔