• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فراڈ کیس کے ملزم کو دس سال قید،37کروڑ جرمانہ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج چوہدری انوار احمد خان نے سرمایہ کاری کا لالچ دیکر 48کروڑ روپے سے زائد کی رقم ہتھیانے والے ملزم کو دس سال قید اور جرمانے کی سزا دیتے ہوئے شریک اشتہاری ملزم کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ سزا پانے والے ظہور احمد پر الزام ہے کہ اس نے محمد عثمان کے ساتھ ملکر میڈوز ریئل سٹیٹ اینڈ بلڈرز کے نام پر دفاتر بنا رکھے تھے جہاں لوگوں کو سرمایہ کاری کی ترغیب دیکر پرکشش نفع کا لالچ دیا جاتا تھا۔ ملزمان نے 2014تا 2016کے دوران پہلے تو سرمایہ کاروں کو خوب نفع دیا لیکن بعد ازاں لیت ولعل سے کام لینے لگے جس پر تیس سے زائد متاثرین نے نیب سے رجوع کر کے صورتحال سے آگاہ کیا تو دوران تفتیش معلوم ہوا کہ ملزم ان متاثرین سے تقریباً 48کروڑ پچاس لاکھ روپے لے چکے ہیں، نیب نے ایک ملزم ظہور احمد کو گرفتار کر کے 2018میں ریفرنس عدالت میں پیش کر دیا اور جرم ثابت ہونے پر گزشتہ روز اسے دس سال قید بامشقت اور 36کروڑ 92لاکھ 23ہزار روپے جرمانہ کی سزا ملی۔ عدالت نے اشتہاری ملزم عثمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
تازہ ترین