وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اپنے میٹرک اور انٹر کے امتحانات ملتوی کرنے سے متعلق ٹوئٹ کا ترجمہ پڑھ کر ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔
شفقت محمود کی جانب سے انگلش میں ٹوئٹ کیا گیا تھا کہ جن طلبہ کو امتحانات کیلئے مزید وقت کی ضرورت ہے وہ سپلیمنڑی امتحانات کے دوران پرچے دیں۔
عبداللہ خلجی نامی صارف نے وفاقی وزیر کی اس ٹوئٹ کا ترجمہ کچھ عجیب و غریب انداز سے کیا کہ وہ خود بھی ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔
صارف نے ترجمہ کیا کہ ’وہ طلبہ جو کہتے ہیں کہ زیادہ وقت دیتے ہیں وہ ہمیشہ تمام بورڈز کے ذریعہ 2/3 ماہ کے اضافی امتحانات میں شرکت کرسکتے ہیں۔ یہ امتحانات کیوں ملتوی کیے جائیں اور جو طالب علم تعلیم حاصل کر رہے ہیں ان کو سزا دی جائے۔‘
وفاقی وزیر نے اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ واقعی ایک بہترین ترجمہ ہے ۔‘
واضح رہے کہ شفقت محمود ٹوئٹر پر طلبہ سے سوال و جواب کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وفاقی وزیر تعلیم طلبہ میں مشہور ہیں۔