• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاک کی معروف جوڑی کی بیٹی کی پہلی جھلک منظرِ عام پر

ٹک ٹاک کی دُنیا کی مقبول ترین جوڑی مناہل اور معاذ کی بیٹی کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔

ٹک ٹاک اسٹار مناہل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت فیملی فوٹو شیئر کی ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی فیملی فوٹو میں مناہل کے ہمراہ اُن کے شوہر معاذ موجود ہیں جبکہ مناہل نے گود میں اپنی ننھی پری کو لیا ہوا ہے اور دونوں میاں بیوی اپنی بیٹی کو محبت بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔

فیملی فوٹو میں مناہل اور معاذ کا چہرہ تو نظر آرہا ہے لیکن اُنہوں نے اپنی بیٹی کا چہرہ پھول والے ایموجی سے چھپایا ہوا ہے۔

مناہل نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ’میرال‘ ہے، ہماری زندگی کا نیا پیار۔‘

ٹک ٹاک اسٹار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں وہ تاریخ بھی درج کی جس دن اُن کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک اسٹار مناہل اور معاذ گزشتہ سال رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

دونوں کی جوڑی کو ٹک ٹاک صارفین بہت پسند کرتے ہیں اور اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کرتے ہیں۔

تازہ ترین