ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیف جسٹس پاکستان اور اعلیٰ عدلیہ کے خلاف توہین آمیز تقریر کے کیس میں ملزم مسعود الرحمٰن عباسی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
مسعود الرحمٰن عباسی کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ عامر عزیز خان کے روبرو پیش کیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے عدالت سے ملزم مسعود الرحمٰن عباسی کو مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر حوالے کرنے کی استدعا کی گئی۔
ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کی جانب سے کیس کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان ملزم مسعود الرحمٰن عباسی کا معافی نامہ مسترد کر چکی ہے۔