آزاد کشمیر میں مسلم لیگ نون کی انتخابی مہم جاری ہے جس کے سلسلے میں نائب صدر مسلم لیگ نون، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کنٹرول لائن پر واقع وادی نیلم کے تاریخی مقام شاردہ حلقہ ایل اے 25 نیلم 1 میں جلسے سے کچھ دیر میں خطاب کریں گی۔
جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، پنڈال سج گیا، جلسہ گاہ میں لوگوں کی آمد و رفت اور کارکنوں کے رقص اور بھنگڑے جاری ہیں۔
مریم نواز کا خطاب سننے کے لیے کارکن پرجوش ہیں، جلسہ گاہ کو نون لیگ کے جھنڈوں اور رنگ برنگے بینروں سے سجادیا گیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز انتخابی مہم کے سلسلے میں آزاد کشمیر میں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ یہ حلقہ شاردہ ایل اے 25 نیلم 1 مسلم لیگ نون کے نامزد امیدوار اسپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کا ہے۔