• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے خلاف جو بھی بات کرے گا اسے جواب ملے گا، کامران بنگش


وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش نے عطا تارڑ کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کل والے پاور شو سے ن لیگ کے اوسان خطا ہوگئے ہیں، لیکن یہ ٹریلر تھا، عمران خان کے خلاف جو بھی بات کرے گا اسے جواب ملے گا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران بنگش کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان نے کل ن لیگ اور نام نہاد پی ڈی ایم پارٹیوں کو آئینہ دکھایا تو وہ برا مان گئے۔

 کامران بنگش نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے اخلاق کے دائرے میں اپوزیشن کو جواب دیا، لا تعداد خواتین کی کردار کشی کرنے کے مرتکب ہمیں اخلاقیات کا درس نہ دیں۔

 معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمودخان نے کسی خاتون پر تنقید نہیں کی بلکہ ن لیگ کی طبقاتی سیاست کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ محمودخان کےخلاف جو بھی غلط زبان استعمال کرےگا، پی ٹی آئی کا ہر کارکن جواب دے گا۔

تازہ ترین