• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد دہشت گردی عدالت میں عذیر بلوچ و دیگر کے خلاف دو رینجرز اہلکاروں کے قتل کیس کی سماعت

انسداد دہشت گردی عدالت میں عذیر بلوچ و دیگر کے خلاف دو رینجرز اہلکاروں کے قتل کیس کی سماعت ہوئی، سیشن جج وسطی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی درخواست پر ویڈیولنک کےذریعے بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ اعترافی بیان ریکارڈ کرنے والے جوڈیشل مجسٹریٹ کا ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کیا جائے۔

بیان ریکارڈ کرنے کے سیشن جج وسطی کا حکم نامہ اے ٹی سی کورٹ کو ارسال کردیا گیا۔

استغاثہ کی جانب سے عذیر بلوچ کے اعترافی بیان کی کاپی جمع کروادی گئی۔

فاضل جج کی رخصت کے باعث عدالت نے سماعت 16 جولائی تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین