• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

زمین سے سفید اور چمکدار دکھنے والا چاند انتہائی خوبصورت نظر آتا ہے لیکن اس کے درجہ حرارت کے حوالے سے دلچسپ معلومات سامنے آئی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حقیقت میں ہر وقت چاند پر درجہ حرارت اتنا ٹھنڈا نہیں ہوتا جتنا اسے دیکھ کر انسان تصور کرتا ہے۔

زمین کی طرح چاند کی سطح کا درجہ حرارت بھی اس بات پر منحصر ہوتا ہے کہ اس سے سورج کی کتنی روشنی ٹکراتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق چاند پر درجہ حرارت میں یہ اتار چڑھاؤ کافی ڈرامائی ہو سکتا ہے، لائیو سائنس نے رپورٹ کیا۔

امریکا کی یونیورسٹی آف مشی گن میں فلکیات کے پروفیسر جان مونیئر نے کہا ہے کہ چاند پر درجہ حرارت انتہائی گرم سے انتہائی سرد کی طرف بڑھتا ہے۔

جان مونیئر نے کہا ہے کہ چاند کا درجہ حرارت تقریباً منفی 100 ڈگری سے 100 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہو سکتا ہے۔

امریکی خلائی تحقیقی ادارے (ناسا) کے مطابق چاند کے برعکس زمین کا اوسط درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ہے لیکن یہ تقریباً منفی 89 ڈگری سینٹی گریڈ سے 57 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہوتا ہے۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید