• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورون دھون اور نتاشا دلال نے 44 کروڑ روپے کا گھر خرید لیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکار ورون دھون اور ان کی اہلیہ نتاشا دلال نے ممبئی کے علاقے جوہو میں مہنگی ترین اور قیمتی پراپرٹی خرید لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خریدی گئی پراپرٹی کے کاغذات سے معلوم ہوتا ہے کہ ورون دھون اور نتاشا دلال نے زیر تعمیر عمارت کی ساتویں منزل پر ایک اپارٹمنٹ خریدا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس اپارٹمنٹ کی قیمت 44 کروڑ 52 لاکھ روپے ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس اپارٹمنٹ کا کُل رقبہ 5112 مربع فُٹ ہے جس میں 4 گاڑیوں کی پارکنگ کی جگہ بھی شامل ہے اور یہ زیر تعمیر پروجیکٹ 31 مئی 2025ء تک مکمل ہو گا۔

اس جائیداد کی رجسٹریشن کا مرحلہ 3 دسمبر کو مکمل ہوا جبکہ ورون دھون نے اسٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں 2.67 کروڑ روپے ادا کیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس علاقے میں امیتابھ بچن، اکشے کمار، اجے دیوگن، شاہ رخ خان، کاجول، دھرمیندر اور عامر خان سمیت کئی بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے گھر بھی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اس نئے اپارٹمنٹ کے علاوہ ورون دھون ایک اور اپارٹمنٹ کے بھی مالک ہیں جس کی قیمت تقریباً 60 کروڑ روپے ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید