• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرد اور عورت کی زندگی سے سگریٹ کتنے منٹ کم کردیتی ہے؟

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

 ایک نئی ریسرچ کے نتائج میں سگریٹ نوشی کرنے والوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ نئے سال کے آغاز پر اس عادت کو چھوڑنے کی کوشش کریں کیونکہ ہر سگریٹ زندگی کو مختصر کرنے کا سبب بنتی ہے۔

لندن کالج یونیورسٹی کی ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سگریٹ پینے سے مرد کی 20 منٹ اور عورت کی 22 منٹ زندگی کم ہو جاتی ہے۔

 گزشتہ تخمینوں کے مطابق ہر سگریٹ صرف 11 منٹ زندگی مختصر کرنے کا سبب بنتی تھی تاہم نئے تخمینے کے مطابق ہر سگریٹ مرد و خواتین کی زندگی اوسطً 20 منٹ کم کردیتی ہے۔

تحقیق کے مطابق جتنی جلدی کوئی شخص سگریٹ پینا چھوڑتا ہے اس کی زندگی اسی حساب سے طویل ہوتی جاتی ہے۔ 

ڈپارٹمنٹ فار ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر کے تحت کی جانے والی اسٹڈی رپورٹ کے نتائج کے مطابق اگر کوئی شخص روزانہ 10سگریٹ پیتا ہے اور وہ رواں سال کے آغاز سے سگریٹ نوشی ترک کرتا ہے تو وہ آٹھ دنوں میں اپنی زندگی کا ایک دن ضائع ہونے سے روک سکتا ہے۔ 

اسی طرح بغیر سگریٹ پیئے 8 ہفتوں تک اس کی زندگی میں ایک ہفتے تک کا اضافہ ہوسکتا ہے اور اگر وہ رواں سال کے وسط تک سگریٹ نوشی سے دور رہنے میں کامیاب رہتا ہے تو اس کی زندگی میں ممکنہ طور پر ایک ماہ کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

اسٹڈی کے مطابق تمباکو نوشی سے جان چھڑانا ہر عمر میں فائدہ مند ہے اور اس عادت سے جان چھڑانے کے فوائد فوری طور پر سامنے آنا شروع ہو جاتے ہیں۔ 

واضح رہے کہ روایتی سگریٹ نوشی چھوڑنے کے لیے متعدد مصنوعات اور طریقۂ علاج بھی موجود ہیں۔

صحت سے مزید