• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتضیٰ وہاب ایڈمنسٹریٹر کراچی منظور نہيں، گورنر سندھ


گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی بنانے سے متعلق دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مرتضیٰ وہاب کسی بھی صورت بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی منظور نہيں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ یہ بات طے ہوئی تھی کہ ایڈ منسٹریٹر کراچی مشاورت سے ہوگا۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ وفاق کے گرین لائن منصوبے میں مزید تاخیر نہیں ہوگی، گرین لائن پر اسپینش کمپنی سے بات ہو گئی ہے۔

گورنر سندھ نے سعید غنی پر تنقید جبکہ  ناصر شاہ سے امید لگاتے ہوئے کہا کہ سندھ میں امتحانات میں نقل ہورہی ہے، محکمہ تعلیم کا کام ہے کہ پکڑیں۔

عمران اسماعیل نے نالوں کی صفائی  سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ اس بار مون سون میں فرق ضرور آئے گا۔

تازہ ترین