• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: بی ایم سی اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ عدم موجودگی، شیرخوار بچے کا انتقال

کوئٹہ کے بی ایم سی اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ عدم موجودگی کے باعث شیرخوار بچہ انتقال کرگیا۔

بچے کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ نیورو سرجری وارڈ میں کوئی ڈاکٹر موجود نہیں تھا۔

دوسری جانب بی ایم سی اسپتال کے نیورو سرجری وارڈ میں ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کی وڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔ 

اس وڈیو میں ڈاکٹر کی کرسی خالی نظر آرہی ہے جبکہ دیگر عملہ بھی موجود دکھائی نہیں دے رہا۔

بچے کے والد نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے اسپتال میں غیر حاضر ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین