کراچی (صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سات روزہ دورے پر امریکہ روانہ ہو گئے۔ بلاول بھٹو زرداری کی ملک میں عدم موجودگی کے دوران امکان ہے آصفہ بھٹو زرداری آزاد کشمیر انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری ایک کانفرنس میں شرکت کریں گے اور مختلف ملاقاتیں بھی کریں گے۔ پی پی پی ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی ملک میں عدم موجودگی میں امکان ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گی۔