راولپنڈی میں عیدالاضحیٰ پر کانگو وائرس کا الرٹ جاری کردیا گیا۔
کانگو وائرس کا الرٹ محکمہ پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئرنے جاری کیا ہے ۔
محکمہ پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے جاری کردہ الرٹ کے مطابق تمام ضلعی افسران کو کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے مویشی منڈیوں میں خصوی اقدامات کی ہدایت کریں۔
ڈائریکٹرہیلتھ سروسز کاکہنا ہے کہ مویشی منڈیوں میں محکمہ لائیواسٹاک تمام جانوروں کی مانیٹرنگ کرےگا۔
انہوں نے کہا کہ قربانی کا جانور خریدنے سے پہلے اس بات کی تسلی کی جائے کہ اس پر چیچڑ نہ ہوں۔