• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف پر 25 ارب روپے جعلسازی سے باہر بھیجنے کا الزام ہے، فواد چودھری


وفاقی وزیر  اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ  شہباز شریف پر الزام ہے کہ انھوں نے پچیس ارب روپے جعلسازی سے پاکستان سے باہر بھیجے۔

اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ یہ رقم وہ ہے جو پتا چل گئی، اصل رقم اس سے بہت زیادہ ہو سکتی ہے۔

وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کو کسی سوال کا جواب دینے کو تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کہتے ہیں بچوں کو پتا ہوگا اور بچے مفرور کروا دیے، ان کا جیل سے باہر ہونا مذاق نہیں تو کیا ہے۔

تازہ ترین