• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلمے خلیل زاد نے شٹل ڈپلومیسی شروع کردی، پاکستان بھی آئیں گے

واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکا کی شٹل ڈپلومیسی کے تحت افغانستان میں امن کے لئے خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے اپنی کوششوں کے سلسلے میں قطر ، ازبکستان کادورہ شروع کردیا ہے تاکہ افغانستان میں پھیلتے ہوئے تشددکو روکا جاسکے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کابل انتظامیہ اور طالبان کےدرمیان امن معاہدہ کرانا چاہتے ہیں جس کے لئے افغانستان کی تمام سیاسی جماعتوں، علاقائی اور بین الاقوامی اسٹیک ہولڈر سے بات چیت کی جائے گی۔ خلیل زاد نے کہا کہ افغانستان میں امریکا کی فوجی رفاقت ختم ہونے کو ہے افغانستان کے لئے امریکا کے خصوصی ایلچی نے دوحہ میں 5؍ کلیدی ایشوز پر طالبان اور افغان حکام سے بات چیت کی جس میں مستقبل کے آئین، جنگ بندی، سیاسی لائحہ عمل اور عبوری دور میں سیاسی شراکت جیسے امور شامل ہیں۔

تازہ ترین