نارووال(نمائندہ جنگ)سیکرٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال نے نارووال سپورٹس سٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نارووال اسپورٹس سٹی منصوبہ بنانا کوئی گناہ نہیں،عدالتی فیصلوں سے ثابت ہوگیا کہ نیب کے ذریعے مجھےسیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا،عدالتی فیصلوں سے ثابت ہوگیا ہے کہ نیب کے ذریعے مجھےسیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا،میں اس وقت اس جگہ کھڑا ہوں جس کے جرم میں مجھے اڈیالہ جیل میں رکھا گیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے میرے ضمانت کے تفصیلی فیصلے میں یہ واضع لکھا گیا ہے کہ نارووال سپورٹس سٹی منصوبہ قومی مفاد عامہ کا منصوبہ ہے۔ میری گرفتاری کا مقصد کوئی اور تھا، نیب نیازی گٹھ جوڑمیں جو عمران نیازی کے مخالفین ہیں ان کو جیلوں میں بند کرکے زبان بندی کرنا ہے، نیب اس وقت حکومت کی انتقامی کاروائیوں کا آلہ کار بن چکا ہے اور اب نیب نے نئی دھمکی لگائی ہے کہ ہم احتساب عدالت میں روزانہ سماعت کیلئے درخواست دیں ، میں سمجھتا ہوں کہ آپ احتساب عدالت کے جج صاحب کی توہین کر رہے ہیں، ،نارووال سپورٹس سٹی میرا گناہ نہیں اعزاز تھا اور اگر موقع پر ملتاتو پورے پاکستان میں ایسے سپورٹس کے منصوبے بناتے۔