• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

18جولائی تک سنیٹری ورکرز کو مکمل تنخواہیں نہ ملیں تو صفائی کا کام بند کردینگے، میونسپل لیبر یونین

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)میونسپل لیبر یونین (سی بی اے)میٹرو پولیٹن کارپوریشن راولپنڈی کے صدر راجہ ہارون رشید اور جنرل سیکرٹری پادری شاہد رضا نے سینیٹری ورکرز کی تنخواہوں میں ہر ماہ کٹوتیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئےمتعلقہ افسران کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 18 جولائی تک سینیٹری ورکروں کو مکمل تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو شہر بھر میں صفائی کا کام اور گاڑیاں بند کرکے احتجاج سمیت دفاترز کی تالہ بندی کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ راہنمائوں نے کہا کہ سینیٹری ورکرز ڈیلی ویجز ہوں یا مستقل میونسپل لیبر یونین تنخواہوں میں کسی قسم کی کٹوتی کو قبول نہیں کرے گی
تازہ ترین