• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور پولیس مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،سلیم خان عرف بابا جانی

پشاور( جنگ نیوز )مرکزی تنظیم تاجران خیبر پختونخوا کے میڈیا کوارڈینٹر سلیم خان عرف بابا جانی نے کہا کہ پشاور پولیس مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے تاجروں اور سیاسی رہنماوں کو سکیورٹی کیلئے دیئے گئے اہلکار واپس لئے جارہے ہیں پشاور کے حالات کراچی سے مختلف نہیں ہے جبکہ پولیس نے شہریوں ، تاجروں اور دکانداروں کو جرائم پیشہ افراد ، راہزنوں اور ڈکیٹوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے انہوں نے کہا کہ پشاور کو فوری طور پر رینجرز کے حوالے کیا جائے تاکہ شہر میں امن و امان کی صورت حال قائم ہو سکے ایک جانب جرائم پیشہ افراد سے خواتین ، دکانوں میں موجود گاہک اور دکاندار محفوظ نہیں ہے اور انہیں سرعام لوٹا جارہا ہے تو دوسری طرف بچائو کیلئے دکاندار کے پاس چاقو تک نہیں ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت تاجروں کو اسلحہ رکھنے کے احکامات جاری کرے بصورت دیگر سیکیورٹی کا کنٹرول رینجرز کے حوالے کیا جائے ۔
تازہ ترین