• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی جے پی رہنما نے بڑھتی آبادی کا ذمہ دار عامر خان کو قرار دیدیا

بھارتیہ جنتا پارٹی کے مدھیہ پردیش کے شہر مندسور سے رکن پارلیمنٹ سدھیر گپتا نے ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکار عامر خان پر الزام عائد کیا ہے کہ ایسے لوگ بھارت میں آبادی کے عدم توازن کے ذمہ دار ہیں۔ 

انڈین پرسپیکٹو میں گفتگو کرتے ہوئے سدھیر گپتا کا کہنا تھا کہ عامر خان کی پہلی بیوی رینا جن سے ان کے دو بچے ہیں جبکہ ان کی دوسری بیوی کرن رائو سے ایک بچہ ہے اور اب وہ ان دونوں کو بے فکری سے چھوڑ کر تیسری بیوی کی تلاش شروع کردی ہے۔ کیا بھارت کا دنیا کو اس حوالے سے یہی پیغام ہے؟ 

متعصب ہندو قوم پرست پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ یہ بڑی بدنصیبی کی بات ہے کہ  بھارت میں آبادی میں عدم توازن کے پیچھے عامر خان جیسے لوگوں کا کردار ہے۔

یاد رہے کہ سدھیر گپتا کے یہ کمنٹس اتوار کو عالمی یوم آبادی کے تناظر میں بھارت کی آبادی پر گفتگو کےدوران سامنے آئے۔

گپتا کا کہنا تھا کہ گزشتہ 70 سالوں میں ہمارا رقبہ تو نہیں بڑھا لیکن آباد کئی گنا بڑھ گئی، جو کہ ملک کے لیے بہتر نہیں ہے۔

تازہ ترین