متنازع بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے بھی بالی ووڈ اسٹار عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ سے طلاق پر اظہار خیال کیا ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر جاری اسٹوری میں کہا کہ ’ایک موقع پر پنجاب میں بیشتر خاندانوں نے ایک بیٹے کو ہندو اور دوسرے کو سِکھ کی حیثیت سے پالا ، یہ رجحان ہندوؤں اور مسلمانوں ، سکھوں یا مسلمانوں ، یا اس معاملے میں مسلمانوں کے ساتھ کسی اور میں نہیں دیکھا گیا۔‘
انہوں نے کہا کہ ایسا ہی عامر سر کیساتھ بھی ہے، مجھے حیرت ہوتی ہے کہ عامر خان صاحب کے بچے مسلمان ہی کیوں ہوتے ہیں؟ شادی کے بعد عورت ہندو کیوں نہیں رہ سکتی؟
کنگنا رناوت نے بیشتر سوالات کرتے ہوئے اس رواج کو تبدیل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
اداکارہ نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایک ہی خاندان میں ہندو ، جین ، بدھ ، سکھ ، رادھاسوامی اور ملحد مل کر رہ سکتے ہیں تو پھر مسلمان کیوں نہیں؟
واضح رہے کہ بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے اہلیہ کرن راؤ سے 15 برس تک رشتۂ ازدواج میں منسلک رہنے کے بعد باضابطہ طور پر طلاق کا اعلان کیا تھا جس پر شوبز ستاروں نے اپنا ردعمل دیا۔
کنگنا نے بھی اس تناظر میں ایک متنازع اسٹوری اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی ہے۔