وزیراعظم عمران خان کی زیرِصدارت پنجاب میں ترقیاتی پیکیج کے حوالے سے اجلاس ہوا۔
ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے اس اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی شریک ہوئے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ منصوبوں کی تکمیل کی مانیٹرنگ کے لیے نہ صرف جدید سائنسی طریقہ کار کو بروئے کار لایا جائے بلکہ تھرڈ پارٹی کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ کا نظام وضع کیا جائے جو اس حوالے سے مسلسل آگاہ رکھے۔
وزیر اعظم نے پنجاب ترقیاتی پروگرام کے اہداف کو سراہتے ہوئے ان منصوبوں کی مسلسل نگرانی کی ہدایت دی اور کہا کہ تمام ضلعی اور متعلقہ اداروں کے افسران منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ذمہ دار ہوں گے۔