• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، ٹی ایل پی سمیت مختلف ایجنڈے شامل

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل بروز منگل دن 12 بجے طلب کرلیا، وفاقی کابینہ اجلاس میں 22 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

کابینہ کو نوشہرہ میں ریلوےکی زمین پر ملٹی اسٹوری بلڈنگ کی تعمیر پر بریفنگ دی جائے گی، کابینہ کو ای 8 اور ای 9 میں تجاوزات سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، جبکہ کامرس ڈویژن کی جانب سے ایگرو اور نان ایگرو پروجیکٹ کی رجسٹریشن سے متعلق بھی کابینہ کو آگاہ کیاجائے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مسلح افواج کے اہلکاروں کے لیے خصوصی الاؤنس2021 کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے، اس کے علاوہ حلیم عادل شیخ کی جے  آئی ٹی بنانے کی درخواست بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینے سے متعلق جائزہ کمیٹی کی رپورٹ کابینہ میں پیش کی جائے گی، اقبال اکیڈمی پاکستان کے نائب صدر اور گورننگ باڈی کے 5 ارکان کی منظوری بھی ایجنڈےمیں شامل ہے۔

کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں ادویات کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل پرائس مقرر کرنے کی منظوری اور آئیسکو کے سی ای او کی تقرری کی منطوری دی جائے گی جبکہ ایم ڈی نیشنل انجینئرنگ سروس کی تقرری اور 3 ماہ کی مدت میں توسیع کی منظوری بھی دی جائیگی۔

پاکستان ریلوے فریٹ ٹرانسپورٹیشن کمپنی کے سی ای او کی تقرری بھی ایجنڈے میں شامل ہے، کابینہ کمیٹی برائے نجکاری اور کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی کابینہ اجلاس میں توثیق کی جائے گی۔

تازہ ترین