مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے شہباز شریف سمیت ہائی پروفائل کیسوں کی سماعت براہ راست دکھانے کے حکومتی مطالبے کی حمایت کردی ہے۔
پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو پتا ہونا چاہیے کہ ان لوگوں نے کتنے بھونڈے کیس بنائے ہیں۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر کی جانب سے حمزہ شہباز اور ایف آئی اے افسران کے مکالمے سامنے لانا اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ سب سیاسی ڈرامہ ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے وفاقی وزیر حماد اظہر اور مشیرِ احتساب شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب اب تک 427 ارب روپے ریکور کر چکا ہے، چیف جسٹس پاکستان سے اپیل ہے کہ ہائی پروفائل کیسوں کی سماعت براہِ راست نشر کی جائے۔