اسلام آباد ( صالح ظافر) پاکستان پیپلز پارٹی کی سنیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اس وقت میں ملک میں ٹارچر کی تشریح کرنے والا کوئی قانون موجود نہیں وہ اپنی ساتھی سینیٹروں سے گفتگو کررہی تھیں جنہوں نے ٹارچر اور کسٹوڈیل ڈیتھ (پریونشن اینڈ پنشمنٹ) بل 2021 کی تیاری میں ان کی مدد کی، ان کا کہنا تھا کہ اس وقت دوران تفتیش پولیس اورقانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکاروں کے ایسے رویئے ہیں جو ٹارچر کے زمرے میں آتے ہیں۔