• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی پیشکش پر آگے بڑھیں، شہریار، عمران خود آکر ہاتھ ملائیں، محمد زبیر


کراچی (ٹی وی رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے ن لیگ کو پیشکش کی ہے کہ وزیراعظم کی پیشکش پر ہاتھ بڑھائیں، الیکشن میں کوئی دھاندلی یا مداخلت نہیں ہوگی، نیب کا رونا دھونا سب ختم کرتے ہیں آیئے اداروں کی اصلاحات کریں۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی کی پیشکش پر جواب دیتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھاکہ ن لیگ کبھی کسی کو غیرمحب وطن نہیں کہتی،عمران خان خود آکر ہاتھ ملائیں گے تو ہم ضرور آئیں گے، عمران خان فاشسٹ اور تکبر کرنے والا شخص ہے فاشسٹ شخص کبھی بھی جھک کر ہاتھ نہیں ملاتا، ڈسکہ میں پریزائیڈنگ افسر قانون ہونے کے باوجود باکس اٹھا کر بھاگے تھے۔

وہ جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ بھی شریک تھے۔سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا کہ جمہوری معاشرے میں مقدس گائے صرف چند لوگ ہوتے ہیں باقی سوسائٹی اوپن ہوتی ہے

سیاسی جماعتیں ایک یا دو شخصیات کو موردِ الزامات ٹھہراتی ہیں پورے ادارے پر انگلی نہیں اٹھاتیں،چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوج کی اعلیٰ قیادت پر الزامات لگائے جائیں تو ان کی ٹیم ان سے سوال پوچھتی ہے، نواز شریف ایک ڈسپلن فورس سے متعلق غیرذمہ دارانہ بیانات دیتے ہیں پھر کہتے ہیں ہم افراد کی بات کررہے ہیں

یہ ڈسپلن فورس کے کی اسٹیک ہولڈر کو چیلنج کرتے ہیں جبکہ وہ ستون ہلتا ہے تو نیچے پورا سسٹم بیٹھ جاتا ہے۔شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا قومی سلامتی کی بریفنگز میں بیانیہ کچھ ہوتا ہے باہر کچھ ہوتا ہے، نواز شریف لاہور جائیں تو خود کو آرائیں، انڈین پنجاب میں پنجابی اور کشمیر میں کشمیری کہتے ہیں، ن لیگ کو دو دفعہ دو تہائی اکثریت ملی اصلاحات کیوں نہیں کیں، سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے حلف کیخلاف بیرون ملک بیٹھ کر کیا بیانیہ دے رہے ہیں، نیب اصلاحات اور عدالتی نظام میں کمزوریوں کا حل پارلیمنٹ ہی نکالے گی۔

تازہ ترین