• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرآن پاک کا متفقہ اردو ترجمہ مکمل ہوچکا،نور الحق قادری

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نےکہا ہےکہ قرآن پاک کا متفقہ اردو ترجمہ مکمل ہو چکا ہےجس میں تمام مسالک کے علماء کی محنت شامل ہے جلد وزیراعظم افتتاح کرینگے۔ نصاب میں سیرت کا مضمون شامل کیا گیا ہے،متحد ہو کر اسلام اور ملک دشمن کی سازشوں کوناکام بنانا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کوثرکے زیر اہتمام منعقدہ قرآن و حدیث کے سالانہ مقابلے کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ اکبر حسین نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین