پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور یونیورسٹی کیمپس میں نہری پانی بند کر دیا گیا جس کی وجہ سے کیمپس کے قیمتی پودے اور سبزہ زارمتاثر ہورہے ہیں پشاور یونیورسٹی کیمپس ملک کے سرسبز یونیورسٹی کیمپسوں میں سے ایک ہے جہاں ہر طرف سبزہ اور درخت اگائے گئے ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چھ ہفتوں سے کیمپس کو ملنے والا نہری پانی بند ہے جس کی وجہ سے اسلامیہ کالج اور پشاور یونیورسٹی کے نباتات اور سبزہ ختم ہورہے ہیں لیکن یونیورسٹی انتظامیہ خاموش ہے ۔ یونیورسٹی اساتذہ کے مطابق پشاور بورڈ کی کالونی سے گزرنے والا ڈیڑھ سو سالا پرانا نالہ بند کیا گیا ہےجس سے ایک ہزار ایکڑ کیمپس کی زمین سیراب ہوتی تھی ۔ یونیورسٹی کیمپس پر سینکڑوں ایسے پودے بھی ہیں جو ملک کے دیگر حصوں میں نایاب ہوچکے ہیں ۔