• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی گنڈا پور کے بیان پر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا شدید ردعمل

پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو سے متعلق بیان پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ملک کا المیہ ہے کہ غداری اور کفر کے سرٹیفیکیٹ ایسے ہی جاری کردیئے جاتے ہیں۔

اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مزید کہا کہ تاریخ فیصلہ کرچکی ہے کہ ان لوگوں کی پاکستان کے لیے کیا خدمات ہیں۔

 انھوں نے کہا کہ ضیاء الحق اور بھٹو کا کیا کردار ہے، تاریخ اس کا فیصلہ کرچکی ہے۔ سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ علی امین گنڈاپور ہمیشہ گفتگو کا معیار الگ سے ہی اپناتے ہیں۔

تازہ ترین