• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور سول سیکرٹریٹ کے باہر سرکاری افسروں کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج، درجنوں گرفتار

پشاو(نمائندہ جنگ)آل ڈائریکٹوریٹ آفیسرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈائریکٹریٹ کے سیکڑوں افسران نے تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونےکے خلاف منگل کے روز سول سیکرٹریٹ پشاور کے باہر زبردست احتجاجی مظاہر ہ کیا جہاں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چار ج کے بعد درجنوں افسران کو گرفتار کرلیا ،ایسوسی ایشن کے صدر محمد امین خان نے پرامن احتجاج کرنے والوں پر پولیس لاٹھی چارج اور گرفتاریوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی ملازمین دشمن پالیسیوں کو مزید برداشت نہیں کر سکتے، صوبائی حکومت نے ڈیسپیرٹی کم کرنے کے بجائے مزید بڑھا دی ہے، جو پہلے سے ہی لاکھوں کی تنخواہ لے رہے ہیں ان کو 150 فیصد مزید اضافہ دینا سمجھ سے بالاتر ہے، انہوں نے واضح کیا کہ ڈائریکٹوریٹ ملازمین کسی بھی صورت مطالبات سے پیچھے ہٹنے والے نہیں، ہمارے گریڈ 17،18اور 19 کے افسران پر ریاست کی جانب سے تشدد کیا گیا۔

تازہ ترین