• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایس پی آپریشنزکے جعلی دستخط کرنیوالے کانسٹیبل کوڈسمس کردیاگیا

راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنزکے جعلی دستخط کرنے والے کانسٹیبل کوڈسمس کردیاگیا،گزشتہ ماہ ایس ایس پی آپریشنز نے اوایس آئی برانچکے سابق کمپیوٹرآپریٹر کانسٹیبل شاہ رخ اقبال کو اپنے جعلی دستخطوں کے ذریعے تبادلہ کرانے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑلیاتھا جسنےپولیس ویلفئرسینٹرمیں اپنے تبادلے کے لئے درخواست دی اور17جون کو خودہی ایس ایس پی آپریشنزکے جعلی دستخط کرکے اپناتبادلہ پولیس خدمت مرکزکرانے کی کوشش کی ،اوایس آئی برانچ کاعملہ اس کی تقرری کاپروانہ تیارکرکے ایس ایس پی آپریشنزکے پاس لے کرگیاتوانہوں نے دھوکہ دہی پکڑلی ،جسے بعدازاں ایس ایس پی آپریشنزکے سامنے پیش کیاگیا تواس نے اقرارکیاکہ اس نے ان کے جعلی دستخط کئے ہیں اوراس سے غلطی ہوگئی ہے ،اس معاملے کی اطلاع بعدازاں سی پی اوراولپنڈی کوکی گئی جن کے حکم پرکانسٹیبل کوچارج شیٹ جاری کرکےایس پی ہیڈکوارٹرراولپنڈی کوانکوائری سونپ دی گئی تھی جس میں کانسٹیبل کوقصوروارقراردیاگیا جس پرمنگل کو ایس ایس پی آپریشنزراولپنڈی نے کانسٹیبل شاہ رخ اقبال کوملازمت سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔
تازہ ترین