• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ کے تین واقعات، نوجوان سمیت 3افراد قتل، ایک زخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تین افرادکوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا،تھانہ صادق آبادکے علاقہ میں نوجوان کوقتل کردیاگیا پولیس کے مطابق عرفان نامی نوجوان گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا ۔تھانہ صدربیرونی کو راجہ محمد اشرف نے بتایاکہ اس نے وحید گل سے ایک مکان واقع عثمان ٹاؤن گرجا روڈ ر پرکرایہ پر لے رکھا ہے جہاںروزی امان ، ملک عبد الوحید، علی محمد کے ہمراہ مکان کی چھت پر موجود تھے کہ اسی اثناء میں یعقوب ، محمد آصف ، صدام ، زبیر، رئیس ، میرزا خان عرف بلا مسلح ہائے پسٹل تین افرادکے ہمراہآئے ، یعقوب نے پسٹل 30 بور سےفائر علی محمد پر کیا ،اسے بائیں کنپٹی پر لگا جو شدید زخمی ہو کر گر پڑا دوسرا فائر محمد آصف نے کیا جو مجھے بائیں پنڈلی پر لگا ،میں بھی شدید زخمی ہو کر گر پڑا ، ملزمان نے اندھا دھندپسٹل سے فائرنگ کی اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔علی محمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔تھانہ گوجرخان کو محمد فاروق نے بتایاکہ میں ، میرے والد ظفر اقبال اور میری والدہ کلثوم بی بی اور میرا کزن نعمان اپنے گھر تھے۔میرے ابو کے کزن شاہد محمود کی دِن کو بارات تھی، جب شام کو شاہد محمود دلہن لے کر اپنے گھر گیا اور اپنے گھر کی چھت پر چڑھ کر میرے والد ظفر اقبال کو للکارا کہ آپ نے میری اور تانیہ سلیمان کی شادی میں کافی رکاوٹیں کھڑی کیتھیں اس دوران شاہد محمود نے پسٹل نکال کر اپنی چھت سے فائرنگ میرے والد ظفر اقبال پر کی ،جو زخمی ہو گئے ، انہیں تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال پہنچایا جو زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گئے۔
تازہ ترین