اپرکوہستان میں برسین لیبر کیمپ سے داسو جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس سے 6 افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان محمد عارف کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس میں داسو ڈیم پر کام کرنے والے عملے کے ارکان بھی سوار تھے جن میں غیر ملکی بھی شامل تھے۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں،جبکہ 2 افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاع ہے۔