• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے شوہر بزنس مین نہیں ہیں: غنا علی کا انکشاف

شادی کے بعد سے سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار رہنے والی معروف اداکارہ غنا علی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے شوہر بزنس مین نہیں ہے۔

حال ہی میں غنا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں صارفین نے اُن سے اُن کی ازدواجی زندگی کے حوالے سے مختلف سوالات کیے۔

اسی سیشن کے دوران ایک صارف نے غنا علی سے پوچھا کہ ’اُن کے شوہر کونسا بزنس کرتے ہیں؟‘

صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے غنا علی نے کہا کہ ’میرے شوہر بزنس مین نہیں ہیں بلکہ وہ ایک پبلک سیکٹر میں کام کرتے ہیں۔‘

ایک صارف نے پوچھا شادی کے بعد آپ زندگی کیسی گُزار رہی ہے؟ جس پر غنا علی نے کہا کہ ’الحمداللّہ! بہت اچھی گُزر رہی ہے۔‘

غنا علی نے کہا کہ ’اس میں کوئی شک نہیں کہ شادی کے بعد لڑکی اور لڑکے کی زندگیوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں آتی ہیں۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’کسی کے ساتھ اپنی چیزیں اور زندگی شیئر کرنا ایک بہت بڑا چیلنج ہوتا ہے۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’میں بہت خوش ہوں کہ میرے شوہر ایک حیرت انگیز مزاج اور شخصیت کے مالک ہیں۔‘

واضح رہے کہ غنا علی رواں سال ہی کراچی کے رہائشی عُمیر گلزار کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں جو پہلے سے شادی شدہ تھے۔

غنا علی کو شادی کے بعد سے اُن کے شوہر کی وجہ سے کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ غنا علی اب تک کے پاکستان کے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں سُن یارا، کس دن میرا ویاہ ہووے گا سیزن 4، سایہ دیوار بھی نہیں، ہانیہ، چھوٹی چھوٹی باتیں اور سراب سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ غنا علی پاکستان کی کچھ مشہور فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں جن میں رنگریزہ، مان جاؤ نا، اور کاف کنگنا شامل ہیں۔

تازہ ترین