آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال:۔ ہمارا یوم عرفہ کب ہوگا؟ کیا اس دن جب حاجی حضرات میدان عرفات میں ہوں گے یا اس دن جب ہمارے ہاں نو ذی الحجہ ہوگی،اس سوال کی ضرورت اس لیے پیش آئی کہ عرفہ کے دن روزے کی فضیلت ہے تو وہ فضیلت کس دن روزرہ رکھنے سے حاصل ہوگی؟
جواب:۔ہمارا یوم عرفہ ہمارے کلینڈر کے حساب سے ہوگا، جیسا کہ رمضان، عیدین ،شب قدر اور نمازیں ہماری تاریخ اور وقت کے حساب سے ہوتی ہیں۔
علومِ دینیہ کی معروف درس گاہ ’’جامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن‘‘ کے مہتمم، معروف عالمِ دین مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری تحریکِ ختمِ نبوت کے ممتاز راہ نما، بلند پایہ عالمِ دین، شیخ الحدیث علّامہ سیّد محمد یوسف بنوریؒ کے صاحب زادے ہیں۔ حسبِ روایت، جامعہ کے سابق مہتمم حضرت مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندرؒ کے سانحۂ ارتحال کے بعد (جو بلاشبہ، دینی حلقوں اور علمی دنیا کا ناقابلِ تلافی نقصان ہے) آپ روزنامہ جنگ اقرأ اسلامی صفحہ کے مقبولِ عام سلسلے ’’آپ کے مسائل اور ان کا حل‘‘کے حوالے سے دینی و شرعی مسائل کے جوابات تحریر کریں گے۔