• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ اسماعیل خان، دہشت گردی کا مذموم منصوبہ ناکام

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ جنگ) دہشتگردی کامذموم منصوبہ ناکام، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے خفیہ اطلاع پر مڈی روڈ پر سڑک کنارے نصب دیسی ساختہ 15کلو وزنی پریشر ککر بم ناکارہ بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کو تحصیل کلاچی کے نواحی گاوں مڈی میں روڈ کے درمیان پندرہ کلو وزنی دیسی ساختہ بم موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج عنایت ﷲ ٹائیگر نے بم ڈسپوزل ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوے بم کو ناکارہ بنا دیا۔ پولیس کے مطابق سڑک کے درمیان پریشر ککر میں نصب دیسی ساختہ اس بم کے ساتھ پیٹرول کی بوتلیں بھی رکھی گی تھیں تاکہ زیادہ سے زیادہ سے زیادہ نقصان کیا جا سکے۔

تازہ ترین