اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اب پتہ چلا کہ امریکا نے اڈے مانگے ہی نہیں تھے،یہ سب جھوٹوں کی بریگیڈ ہے،کل وزیر کشمیر نے جو زبان استعمال کی کوئی مہذب ملک ہوتا شام تک اس سے استعفی لیتا،سلیکٹرز کو بھی ٹرافی دینی چاہیے کیا چن چن کر نگینے دیئے ہیں،ملک ایسوں کے حوالے کرنا نیشنل سکیورٹی سے کھیلنا ہے
گزشتہ روزاحتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نارووال کیس میں ایک سطر بھی ذاتی مالی بدعنوانی کی نہیں،یہ ریفرنس نیب کی جہالت کا منہ بولتا ثبوت ہے،مجھے حیرت ہے کہ اس وقت چیئرمین نیب سپریم کورٹ کے سابق جج ہیں
جنہوں نے اس کیس کو نہیں پڑھا،میرا جرم ہے میں نے صوبائی حکومت کو فنڈ جاری کئے، لیکن آج آپ دیکھیں گے موجودہ وزیر نے مجھ سے زیادہ فنڈ جاری کیے، کیا نیب میں اتنی جرات ہے کہ موجودہ وزیر سپورٹس کے خلاف کاروائی کرے،آپ نہیں کرینگے کیونکہ وہاں آپکے پر جلتے ہیں
وزیراعطم نے ملک کو پانچ فیصد اشرافیہ کا ملک بنا دیا،مشیرپارلیمانی امور کو یہ نہیں پتہ آئینی ترمیم سادہ اکثریت سے نہیں ہوتی ،احسن اقبال نے کہاکہ ہمیں باہر سے پتہ چلتا ہے اڈے دے دیئے ، باہر سے پتہ چلتا ہے نہیں دیئے،حکومت کوئی پالیسی بیان دے ۔