• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منال خان کی مزاحیہ ویڈیو کے چرچے

ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان کی مزاحیہ اسنیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

منال خان اپنی مزاحیہ ویڈیو میں فہد مصطفیٰ کے شو میں ہونے والے ایک مزاحیہ سین کی پیروڈی کرتے دکھائی دے رہی ہیں۔

منال خان اس مزاحیہ پیروڈی ویڈیو میں فہد مصطفیٰ سے گاڑی کی فرمائش یہ کہتے ہوئے کررہی ہیں کہ مجھے کار کا بہت شوق ہے بس مجھے کار دے دیں۔


منال خان نے یہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ واقعی مزاحیہ ہے، اور میری یہ ویڈیو تمام اسنیک ویڈیو کے فالوورز کے نام ہے۔‘

اداکارہ نے مداحوں کو یہ خوشخبری بھی سنائی کہ اسنیک ویڈیو اکاؤنٹ پر ان کے 2 لاکھ فالوورز مکمل ہوگئے ہیں۔

پوسٹ میں منال خان فہد مصطفی سے سوال کرتی ہیں کہ کیا آپ کو بھی کار کا بہت شوق ہے؟

تازہ ترین