• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منال خان اور احسن محسن کی پارٹی تنقید کی زد میں

شوبز انڈسٹری کی حال ہی میں منگنی کرنے والی جوڑی منال خان اور احسن محسن قریبی دوستوں کے ساتھ پارٹی پر تنقید کی زد میں ہیں۔

منال اور احسن کی اسی پارٹی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں زیرگردش ہے جس کے باعث احسن محسن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔


ایک جانب تو سوشل میڈیا پر صارفین انہیں کورونا ایس او پیز کی مکمل طور پر دھجیاں بکھیرنے پر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں تو دوسری جانب احسن محسن کی وائرل ویڈیو پر انہیں اخلاقیات کا درس دیا جارہا ہے۔

صارفین ردعمل میں یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ایسی چیزیں مبینہ طور پر وائرل نہیں کی جانی چاہئے کیونکہ یہ معاشرتی بگاڑ کا سبب بن سکتا ہے۔

کچھ صارفین اپنی پسندیدہ جوڑی کی حمایت میں بھی سامنے آئے ہیں،  ان کے مطابق اس ویڈیو کی وضاحت سے قبل خود سے کچھ بھی سمجھ لینا غلط ہے۔

تازہ ترین