• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں کی آزادی کی قرارداد کو بھٹو نے ردی کی ٹوکری میں پھینکا، علی امین گنڈاپور

وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی آزادی کی قرار داد کو بھٹو نے ردی کی ٹوکری میں پھینکا، عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کےحقوق کی آواز بلند کی۔

چناری آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آئی ٹی یونیورسٹی بنائیں گے، 200 کلو میٹر سڑک دیں گے، میڈیکل کالجز کا کوٹہ بڑھائیں گے، 5 لاکھ روپے بغیر سود کے قرض دیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم آزاد کشمیر میں  زرعی اصلاحات لائیں گے، زعفران کی کاشت کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ لیپا ٹنل بنانے کا وعدہ کرتے ہیں۔

تازہ ترین