• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابا صدیق نے قتل سے قبل کسے مبارکباد دی؟ پوسٹ وائرل

بھارتی سیاست دان بابا صدیق— فائل فوٹو
بھارتی سیاست دان بابا صدیق— فائل فوٹو

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے سابق وزیر اور نیشنل کانگریس پارٹی کے رہنما بابا صدیق کی قتل سے 12 گھنٹے قبل کی گئی ایک اور سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بابا صدیق کو ہفتے کی رات کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

اُنہوں نے قتل سے تقریباً 12 گھنٹے قبل سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی آخری پوسٹ میں ہندو برادری کو دسہرے کی مبارک باد دی تھی۔

بابا صدیق نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ سب کو دسہرہ مبارک ہو۔

فوٹو بشکریہ ایکس
فوٹو بشکریہ ایکس

اُنہوں نے یہ بھی لکھا کہ میری دعا ہے کہ یہ دسہرہ آپ سب کے لیے خوشیاں، امن اور خوش حالی لائے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بابا صدیق کو 6 گولیاں ماری گئیں جن میں سے ایک سیدھی ان کے سینے پر لگی جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

اُنہیں تشویش ناک حالت میں فوری طور پر لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا تو  ڈاکٹرز نے اُنہیں مردہ قرار دے دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید