• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

26 ویں آئینی ترمیم کے لیے سید خورشید شاہ کی زیر صدارت پارلیمانی خصوصی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔

آئینی ترمیم پر پارلیمانی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں اے این پی نے وفاقی آئینی عدالت کی حمایت کردی، اجلاس میں اپنا مسودہ پیش کر دیا، خیبر پختونخوا کے نام سے لفظ خیبر ہٹانے کی تجویز پیش کردی، چیف جسٹس کے تین سال کی میعاد کی مخالفت کی گئی۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اجلاس میں ذیلی کمیٹی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسودوں کو سیاسی جماعتوں کی جانب سے پڑھ لیا گیا ہے، بہتر ہوگا کہ اس اجلاس میں تمام مسودوں پر غور کر لیا جائے۔

کمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہر، عمر ایوب اور عرفان صدیقی شریک ہوئے۔

اجلاس میں راجہ پرویز اشرف، راجہ ناصر عباس، صاحبزادہ حامد رضا نے بھی شرکت کی۔

اس کے علاوہ فاروق ستار، اعجاز الحق، ایمل ولی خان، شیری رحمٰن، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، خالد مگسی، سینیٹر جان محمد بھی اجلاس میں شریک تھے۔

تحریکِ انصاف کے علی ظفر بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید